اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کی ترجمان کیتھلین ھائیڈن نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف کیئے جانے والے موجودہ حملے میں عام شہریوں کے جانی نقصانات کو کم سے کم کرنے کے حوالے سے معیار مقرر نہیں کیا گیا ہے۔
کیتھلین ھائیڈن نے تاکید کی کہ عام شہریوں کے جانی نقصانات کو صرف اس وقت روکا جاسکتا ہے کہ امریکہ براہ راست غیر جنگی علاقوں میں اقدامات انجام دے۔
امریکی صدر باراک اومابا نے گذشتہ سال دعوی کیا تھا کہ واشنگٹن کے ڈرون حملے تمام بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہیں، جن میں عام شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔ ادھر شام میں انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ شام میں داعش کے خلاف امریکہ کے حملوں میں درجنوں عام شہری مارے گئیے ہیں۔
.......
/169